South Korea says North will self-destruct if it uses nuclear weaponsتصویر سوشل میڈیا

پیانگ یانگ:(اے یو ایس ) جنوبی کوریا نے منگل کے روز شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ اس کے جوہری ہتھیاروں کا استعمال اسے اپنے ہاتھوں اپنی تباہی کے راستے پر ڈال دے گا۔

جنوبی کاریا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ایک حالیہ قانون سے ، جس کے تحت اسے حفظ ما تقدم کے طور پر اپنے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہو گا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ اپنی مشترکہ فوجی صلاحیت میں اضافہ کریں گے ،سیول کے انتباہ سے شمالی کوریا مشتعل ہو سکتا ہے اور دونوں حریفوں کے درمیان دشمنیا ں مزید بڑ ھ سکتی ہیں ، جب کہ جنوبی کوریا نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگیوں سے بچنے کے لیے روایتی طور پر پیانگ یانگ کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے سے گریز کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے منگل کوکہا کہ شمالی کوریا حفظ ما تقدم کے طور پر حملوں ، میزائل ڈیفینس سسٹم اور بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائی میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے جب کہ وہ امریکہ سے سیکیورٹی کے نئے وعدے کا منتظر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *