South Korea, US begin annual joint military exercisesتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکہ اور جنوبی کوریا نے کئی برسوں بعد اپنی سب سے بڑی مشترکہ فوجی تربیت شروع کر دی ہے دونوں ممالک شمالی کوریاکے ذریعہ جوہری سلحہ کا استعمال کے بڑھتے خطرے کے پش نظر کے خلاف دفا عی پوزیشن بہتر کر رہے ہیں۔ ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق پیر سے شروع ہونے والی ان مشقوں پر شمالی کوریا کی، جو اس سال اسلحہ کے تجربوں کی اپنی سرگرمی میں ریکارڈ اضافہ کر چکا ہے، طرف سے شدید رد عمل ظاہر کیا جا سکتا ہے۔الچی فریڈم شیلڈ نامی یہ مشقیں یکم ستمبر تک جنوبی کوریا میں جاری رہیں گی اور ان میں ہوائی جہاز، جنگی بحری جہاز، ٹینک اور ممکنہ طور پر ہزاروں فوجیوں پر مشتمل فیلڈ مشقیں شامل ہوں گی۔اگرچہ واشنگٹن اور سیول اپنی مشقوں کو دفاعی قرار دیتے ہیں ، تاہم شمالی کوریا انہیں حملے کی رہرسل کے طور پر پیش کرتا ہے اور وہ انہیں جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کی اپنی تیاری کے جواز کے لیے استعمال کر چکا ہے۔الچی فریڈم شیلڈ نامی مشقوں میں ، جو سرکاری ملازمین کی زیر قیادت جنوبی کوریا کے چار روزہ سول ڈیفینس پروگرام کے ساتھ شروع ہوئیں، مبینہ طور پر کمپیوٹر ماڈلز کے ذریعے مشترکہ حملوں کی مشقیں، ہتھیاروں اور ایندھن کی فرنٹ لائن کمک اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو ہٹانے کی مشقیں شامل ہوں گی۔

اتحادی ڈرون حملوں اور یوکرین میں روس کی جنگ کے دوران دکھائی گئی دوسری نئی تبدیلیوں سے نمٹنے کی تربیت بھی دیں گے اور بندر گاہوں، ہوائی اڈوں اور سیمی کنڈکٹر جیسی بڑی صنعتی تنصیبات پر حملوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سول اور فوجی جوابی کارروائیوں کی بھی مشق کریں گے۔2019 کے اوائل میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ ان کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات کے بعد سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ تب امریکیوں نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک پرانے نیوکلیئر کمپلیکس کو ختم کرنے کے بدلے ا مریکہ کے زیر قیادت اقتصادی طور پر مفلوج کردینے والی پابندیوں کے خاتمے کے مطالبوں کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کمپلیکس کا خاتمہ شمال کی جانب سے جوہری صلاحیتوں سے جزوی دستبرداری کے مترادف ہوتا۔ تب سے کم نے امریکی دباو¿ کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جوہری مزاحمت کو تقویت دینے کا عزم کیا ہے۔جنوبی کوریا کی فوج نے الچی فریڈم شیلڈ میں حصہ لینے والے جنوبی کوریائی اور امریکی فوجیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے، لیکن اس تربیت کو طاقت کے ایک پیغام کے طور پر پیش کیا ہے۔

سیول کی وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ الچی فریڈم شیلڈ اتحادیوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تربیت اور فیلڈ مشقوں کو معمول کا حصہ بناتی ہے تاکہ انہیں اپنا اتحاد مستحکم کرنے اور شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف اپنی دفاعی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد ملے۔امریکہ اور جنوبی کوریا مشقیں منسوخ یا کم کرنے سے قبل ہر موسم بہار اور موسم گرما میں بڑی مشترکہ مشقیں کرتے تھے۔ موسم بہار کی مشقوں میں لائیو فائر مشقیں شامل ہوتی تھیں جن میں بڑی تعداد میں زمینی، فضائی اور سمندری فوجی آلات اور عام طور پر لگ بھگ 10,000 امریکی اور 200,000 کوریائی فوجی شامل ہوتے تھے۔ ہزاروں اتحادی فوجیوں نے موسم گرما کی مشقوں میں حصہ لیا، جن میں بنیادی طور پر مشترکہ فیصلہ سازی اور منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے کمپیوٹر ماڈل کے ذریعے مشقیں شامل تھیں، تاہم اس سال جنوبی کوریا کی فوج نے فیلڈ ٹریننگ کی بحالی پر زور دیا ہے۔یہ مشقیں گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کی اس تجویز کو مسترد کیے جانے کے بعد ہو رہی ہیں جس میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے اقدامات کے بدلے اقتصادی فوائد کی بات کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *