میڈرڈ : موذی کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد میں یورپ میں اٹلی کے بعد اب اسپین نے بھی ایشیائی ملک چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اب صرف اٹلی ہی اسپین سے آگے ہے۔ منگل کے روز جو اموت ریکارڈ کی گئیں ان سے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد2696سے بڑھ کر 3434ہو گئی۔ اسپین کی وزارت صحت نے یہ اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد بھی منگل کے روز 47610ہو گئی جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد 39673 بتائی گئی تھی۔ادھر ایشیا میں ایران میں منگل کے روز بھی جان لیوا کورونا وائرس کا قہر جاری رہا اور ایک روز میں مزید 143افراد جاں بحق ہو گئے جس سے اس ہلاکت خیز مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2077ہو گئی۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار علی رضا وہاب زادے نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ اس مرض سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر27017ہو چکی ہے۔جاپان کے دارالخلافہ ٹوکیو میں بھی منگل کے روز 40 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جس سے ٹوکیو میں ہی اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر211ہو گئی۔ توکیو کے گورنر یوریکو کوئیکی نے بتایا کہ ٹوکیو جو جاپان کا دارالخلافہ ہے اب ملک میں کورونا وائرس کا بھی مرکز بن گیا ہے۔جاپان میں مجموعی طور پر جاپان میں بدھ کی شام تک کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوںکی تعداد بڑھ کر 1271اور ہلاک شدگان کی تعداد44ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *