ریاض:(اے یو ایس )سعودی مجلس شوریٰ کے سپیکر شیخ عبداللہ بن محمد ابراہیم آل شیخ مراکشی ایوان نمائندگان کے اسپیکر رشید طالبی العلامی اور مراکشی مجلس مستشاران کے اسپیکر النعم میارة کی دعوت پر سلطنت مراکش کے سرکاری دورے پر مراکشی دارالخلافہ رباط پہنچ گئے۔ محمد وی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچنے پر مراکشی مجلس مستشاران کے اسپیکر، سعودی سفیر متعین مراکش عبداللہ بن سعد الغریری اور متعدد افسران بالا نے ان کا خیرمقدم کیا۔ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی گیا ہے۔
انہیں اس دورے کی دعوت مراکش کے ایوان نمائندگان کے سپیکر راشد طالبی العلمی اور ان کے ہمراہ مراکش کی پارلیمنٹ کی مجلس المستشارین (ہاوس آف کونسلرز) کے سپیکر النعام میاری نے مشترکہ طور پر دی تھی۔ موصول اطلاع کے مطابق آل شیخ مراکش میں قیام کے د ران مراکشی حکام کے ساتھ مذاکرات کے دو دور کریں گے۔ مذاکرات کے دوران دو طرفہ پارلیمانی تعلقات بطور خاص زیر بحث آئیں گے۔ تاکہ دونوں ملکوں کی پارلیمانی کمیٹیوں کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
اس موقع پر سعودی شوریٰ اور مراکشی پارلیمنٹ کے درمیان دو معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ تاکہ دونوں اطراف کے چیمبرز کے درمیان مشترکہ کوششوں کو بڑھایا جا سکے۔آل شیخ نے اس دورے کے بارے میں بتایا کہ یہ دورہ سودی شاہ عبداللہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مراکش کے شاہ محمد ششم کے درمیان دو ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو بڑھانے اور پارلیمانی سطح پر باہیمی تعاون میں اضافے کی خواہشات کے تحت ہو گا۔