کولمبو: سری لنکا کے معزول صدر گوٹا بایا راجا پاسکے بحران زدہ ملک سے فرر ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد وطن واپس لوٹ آئے۔73سالہ سابق صدر تھائی لینڈ سے سنگا پور ایر لائنز کے ذریعہ ہفتہ کو علی الصباح قومی دارالخلافہ کولمبو پہنچے۔راج پاسکے ملک کے سنگین اقتصادی بحران کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج اور پھوٹ پڑنے والے غم و غصہ کے درمیان ملک سے فرار ہو گئے تھے۔
ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق راجا پاسکے جیسے ہی بی الاقوامی ہوائی اڈے پر نمودار ہوئے ان کا وزیروں اور سیاستدانوں نے پھول مائیں پہنا کر اور گلدستے پیش کر کے خیر مقدم کیا۔ وہ بنکاک سے براستہ سنگا پور کولمبو پہنچے تھے۔راجا پاسکے ملک کی اقتصادیات سنبھالنے اور 2019میں ایسٹر سنڈے کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے چرچوں اور ہوٹلوں پر حملوں ، جس میں 270افراد ہلاک ہوئے تھے، کے بعد قومی سلامتی کو استحکام دینے کے وعدے کے ساتھ 2019میں بر سر اقتدار آئے تھے۔