Statues of Hindu temples destroyed in Karachiتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: گذشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے نارائن پورہ کی رنچھوڑ لین میں واقع درگا مندر میں نصب مورتیوں کو توڑ نے اور مندر کے تقدس کی بے حرمتی کی واردات انجام دی گئی ۔مندر کی بے حرمتی اور دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں کی توڑ پھوڑ کے خلاف احتجاج میں مقامی ہندو برادری کے لوگوں نے عیدگاہ تھانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جو دو افراد اس واقعے میں ملوث تھے ان میں سے ایک موقع پر پکڑا گیا لیکن دوسرا بھاگ گیا۔ مظاہرین نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مجرموں کو سزائے موت دی جائے۔ موقع پر صورتحال کو بگڑتے دیکھ کر بڑی تعداد میں پاکستانی رینجرز اور پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ا سپیکر سے اعلان کرتے ہوئے انتظامیہ نے کہا کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ معاملہ زور پکڑتا دیکھ کر کراچی پولیس نے ملزم محمد کو گرفتار کر لیا۔ ولید کے والد شبیر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسے منگل کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ محمدولید کراچی کی مارواڑی لین کا رہائشی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *