Stop using drones, Taliban warns U.Sتصویر سوشل میڈیا

کابل: طالبان نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ اگر اس نے افغان فضائی حدود میں ڈرون حملے بند نہ کیے تو اس کے ’ سنگین نتائج‘ ہوں گے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا”اسلامک امارات افغانستان، افغانستان کی واحد قانونی اکائی کے طور پر یہاں کی سرزمین اور فضائی حدود کا نگہبان ہے۔

ہم نے حال ہی میں دیکھا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کی مقدس فضائی حدود پر ڈرون سے حملہ کر کے اسلامک (طالبان) کے تمام بین الاقوامی حقوق ، قوانین اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اس کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور عہد کی خلاف ورزی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *