لندن:(اے یوایس)برطانیہ میں طوفان ڈیڈلی اور یونائس کے بعد فرینکلن سے نظام زندگی متاثر ہے۔طوفان کے باعث ہزاروں خاندان بجلی سے محروم ہیں جبکہ کئی مقامات پر سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواو¿ں اور بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی عوام کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کچھ علاقوں میں سیلاب کے باعث لوگ عارضی طور پر اپنے گھروں کو بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل آنے والے یونائس طوفان میں 9 افراد ہلاک اور 1.4ملین مکانات بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔فرینکلین طوفان ڈوڈلی اور یونائس کے بعد تیسرا طوفان ہے جس کا کوئی نام ہے۔
