نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’ اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی‘ باکس آفس پر بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ادکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ پنگا‘ کو کافی پیچھے چھوڑتے ہوئے 50کروڑ کے قریب پہنچ گئی ۔
خیال رہے کہ فلم پنگا اور فلم اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی، رواں ماہ 24جنوری کوسنیما گھروں میں ایک ساتھ پیش کی گئی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ورون دھون کی فلم اسٹریٹ ڈانسر نے تین دنوں میں ہی 41.23کروڑرورپے کی آمدن کی ہے جب کہ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ پنگا‘ نے ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور ا س نے اب تک 14کروڑ کی ہی کمائی کرپائی ہے۔
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی کا باکس کلیکشن شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اسے فلم کا بہترین وی کینڈ بتایا ہے۔
ریلیز کے روز جمعہ کو فلم نے 10.26کروڑ کی کمائی کی تھی ا س کے بعد دوسرے دن سنیچر کے دن 13.21 کروڑ رورپے اور تیسرے دن اتوار کو فلم اسٹریٹ ڈانسر نے 17.76کروڑ رورپے کی رقم کمانے میں کامیاب رہی ا س حساب سے فلم کل 41.23کروڑ رورپے کی آمدن کی جو جلد ہی 50کرروڑ تک پہنچ جائے گی۔
دوسری جانب کنگنا کی فلم ’ پنگا‘ کے بارے میں ٹوئٹ کر ترن آدرش نے اس کے کلکشن کو مایوس کن بتایا ہے ۔ فلم پنگا نے ریلیز کے پہلے دن 2.70کروڑ رورپے کی آمدن کی تھی دوسرے دن ہفتے کے روز اس فلم نے 5.61کروڑ ار تیسرے دن اتوار کو 6.60کروڑ رورپے کی ہی آمدن کر پائی ہے۔
اس حساب سے فلم پنگا تجارتی تجزیہ کاروں کے امیدوں پر کھری نہیں اتر پائی ہے۔ فلم پنگا کو مشہور فلمساز اشونی ایئر نے ہدایت کی ہے وہیں ڈانس پر مبنی فلم اسٹریٹ ڈانسر ریمو ڈیسوزا جو بالی ووڈ کے مشہور معروف ڈانس کورئیو گرافر ہیں کے ہدایت میں بنائی گئی ہے۔