Strike of about 15,000 Minnesota nurses continues into third dayتصویر سوشل میڈیا

منی سوٹا :(اے یو ایس ) امریکی ریاست منی سوٹا میں ہزاروں نرسوں نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے پیر کو تین روزہ ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے۔ یہ ہڑتال جو سوموا کی صبح 7بجے شروع ہوئی جمعرات کی صبح 6بجے تک جاری رہے گی۔ ہڑتالی نرسوں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے، نوکریاں برقرار رکھنے، اسپتالوں کے عملہ کے ،جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران نرسوں کی شدید کمی سے متاثر ہوا ہے، تحفظ اوراس پر قابو پا کر طبی عملے کی کمی کے مسئلے کو حل کر نے جیسے معاملات حل کرنے کے لیے یہ ہڑتال کی گئی ۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق منیاپولس اور ڈولتھ کے علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے سات نظاموں میں کام کرنے والی تقریباً 15,000 نرسیں اس ہڑتال میں شامل ہیں۔یونین کا کہنا ہے کہ یہ نجی شعبے کی نرسوں کی اب تک کی سب سے بڑی ہڑتال ہے۔ متاثرہ اسپتالوں نے کہا ہے کہ انہوں نے عارضی نرسیں بھرتی کی ہیں اور توقع ہے کہ وہ زیادہ تر سروسز کو برقرار رکھیں گے۔منی سوٹا کی نرسوں کی ہڑتا ل ملک بھر میں یونین کی سرگرمی میں اضافے کےدوران ہوئی ہے۔ اگر کانگریس نے ریلوے سے متعلق مو¿ثر اقدامات نہ کیے ریل روڈ کے کارکن جمعے سے ملک گیر سطح کی،ہڑتال شروع کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *