Submission process of farm for Haj 2021 completedتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفترمیں حج2021 و انتظامی امور سے متعلق منعقد اجلاس میں بتایا گیا کہ حج2021 کے لیے فارم جمع کرنے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔اب صرف حکومت سعودیہ اور حکومت ہند کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار ہے۔ جیسے ہی مزید ہدایات موصول ہونگی اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

میٹنگ میں قرعہ اندازی کے تعلق سے فیصلہ ہوا کہ جب تک سعودی حکومت کا حکومت ہند کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوجاتاتب تک کوٹہ مقرر نہیں کیا جاسکتا اور حج کمیٹی کی جانب سے قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جاسکتا۔

میٹنگ میں مزیدطے پایا کہ جیسے ہی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اس نوعیت کا اعلان آئے گا،فوراً میٹنگ کرکے مناسب فیصلے کئے جائیں گے۔میٹنگ میں حج منزل میں کوویڈ19-کے مد نظر حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق عازمین حج کے لیے کیے گئے انتظامات اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *