Sudanese army says 16 civilians killed in attack in Khartoumتصویر سوشل میڈیا

خرطوم: سوڈانی مسلح افواج (سی اے ایف) نے بتایا کہ اتوار کے روز دارالحکومت خرطوم میں نیم فوجی سریع الحرکت دستوں (آر ایس ایف) کی کارروائی میں 16 شہری ہلاک ہوگئے۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایف نے شمال مغرب میں واقع شمالی امہ درماں میں وادی بخت اورکاراری میں 13 شہریوں کو ہلاک اور متعدد دیگر افراد کو زخمی کردیا۔ بیان میں مزید کہا گیاکہ ملیشیا نے خرطوم کے جنوب میں واقع ال ماسید محلے پر بھی حملہ کیا اور شہریوں پر اندھادھند فائرنگ کی جس میں 3 شہری ہلاک ہوگئے۔

فوج نے بتایا کہ خرطوم کے جنوب میں واقع ال شجرہ علاقے میں حریف متحارب گروپوں میں خونریز تصادم ہوا جس میںمیں 5 آر ایس ایف جنگجوہلاک اور 6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ لیکن آر ایس ایف نے ایس اے ایف پر مغربی سوڈان میں جنوب دارفور ریاست کے دارالحکومت نیالہ میں رہائشی محلوں پر بمباری کرنے کا الزام لگایا جس میں 14 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

نیم فوجی دستوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امہ درماں شہر کے مغرب میں ایس اے ایف کے انجینئرز کور اڈے پر اتوار کے روز کیے گئے حملے کے دوران اس کے 60 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ سوڈان میں 15 اپریل سے خرطوم اور دیگر علاقوں میں سی اے ایف اور آر ایس ایف کے مابین خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے کمیشن برائے رابطہ انسانی امور سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سوڈانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس تنازعہ کی وجہ سے سوڈان کے اندر اور باہر 4.5 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *