پشاور: خیبر پختون خوا کے لکی مروات میں ایک خود کش بم دھماکہ ہوا ۔تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولس افسر قاسم علی خان نے کہاکہ سابق فوجی حکمراں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں موت کی سزا سنائے جانے کے خلاف احتجاج میں ایک ریلی نکالی جا رہی تھی اور اسی میں ایک پولیو ٹیم بھی جارہی تھی۔
تاہم ابھی اس کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ خود کش حملہ کس کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حملہ کے محرکات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔دوسری جانب لکی مروات کے ڈپٹی کمشنر جہانگریر اعظم وزیر نے کہا کہ پولیو ٹیم دھماکہ سے تین کلومیٹر دور تھی۔
اگرچہ وزیر نے بہ اصرار یہ کہا کہ یہ حملہ پولیو مہم کو ہدف بنا کر نہیں کیا گیا تاہم یہ بھی کہا کہ فی الحال پولیو مہم عرضی طور پر روک دی گئی ہے اور سیکورٹی کلیرنس ملتےے ہی پھر شروع کر دی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز لوور ڈیر میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات دو پولس اہلکاروں کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔لیکن پولیو ٹیم کا عملہ چونکہ بندوق برداروں کی فائرنگ رینج سے باہر تھا اس لیے عملہ کا کوئی فرد ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔