اسلام آباد:جمعہ کو اسلام آباد کے آئی10- سیکٹر میں ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق، پولیس حکام نے تصدیق کی کہ دھماکہ ایک خودکش بمبار نے کیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کرد۔یا۔ دریں اثنا اسلام آباد پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے موقع پر چیکنگ کے لیے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اس میں ایک مرد اور ایک خاتون تھی۔۔ . لیکن گاڑی جیسے ہی اہلکاروں کے قریب رکی گاڑی پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ایک اور ٹویٹ میں، اسلام آباد پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں مسافروں سے کہا گیا کہ سیکٹر I-10/4 کے سروس روڈ ایسٹ پر ٹریفک کے دونوں طرف ڈائیورشنز رکھے گئے ہیں ۔ قبل ازیں جمعرات کو اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کے ایگل اسکواڈ نے حفاظتی اقدام کے تحت 2000 سے زائد مشکوک افراد، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو چیک کیا تھا۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے علاقے دہشت گردی کی نئی لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق، پولیس کے ترجمان نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شہر میں امن و امان یا دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔نیز شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور انہیں مشتبہ افراد کے بارے میں مطلع کریں۔
