نئی دہلی: حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے کہا کہ سلمان خان دوسروں پر لگا الزام بھی اپنے سر لے لیتے ہیں ۔

انٹرویو میں دبنگ خان یعنی سلمان خان اور اپنی دوستی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے کہا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ باقی چیزوں کو الگ کر دیا جائے تو بھی سلمان خان میرے کافی قریب ہیں۔

سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ ’ ہم دونوں ہر دو مہینے میں ضرور ملتے ہیں اور مہینے میں ایک بار میں انہیں یوں ہی ہائے کہنے چلا جاتا ہوں، ملنے پر ہم دونوں کافی بات چیت کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میری زندگی میں ایسے کم ہی لوگ ہیں جو کبھی ناکام نہیں ہوئے ، ان پر ہمیشہ خدا مہربان رہتا ہے۔

اداکار شیٹی نے آگے کہا کہ ’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ سلمان خان اچھے لوگوں میں سے ایک ہیں، آج لوگ ان باتوں کا خود تجربہ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں ، لیکن میں ہمیشہ سے ہی کہتا آیا ہوں کہ وہ ایک شاندار انسان ہیں ،وہ ہمیشہ دوسروں کے لئے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ سلمان خان کو بالی ووڈ کا سپر اسٹار کہا جاتا ہے ، اس کے ساتھ ہی وہ کامیابی کے ساتھ بزنس بھی رن کرتے ہیں لیکن باوجود ا سکے وہ منکسر المزاج اورحقیقت پسند ہیں ؟ اس بارے میں بات کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے کہا کہ ’ وہ ایسے سپر اسٹار ہیں جو آج بھی ایک بیڈ روم اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں اس سے انہیں سکون ملتا ہے کہ ان کے والدین اوپر فلور پر ہیں اور وہ نیچے کے فلور پر ہیں ۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ ’ ان کے ڈرائیور سے لیکر اسٹاف ، میک اپ مین اور ہیئر ڈریسر تک سب وہی ہیں جو شروع سے ان کے ساتھ رہے ہیں، آپ ایسے لوگوں پر شک نہیں کر سکتے ۔

خیا ل رہے کے سلمان خان نے سال 2015میں فلم ’ ہیرو‘ سے سنیل شیٹی کی بیٹی آ تھیا شیٹی کو بالی ڈوو میں لانچ کیا تھا ۔سنیل شیٹی پہلے بھی کئی انٹرویو زمیں سلمان خان کی تعریفوں کے پل باندھ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *