Supporters of terrorists will not be spared :J&K DGP Dilbagh Singhتصویر سوشل میڈیا

جموں:جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ دہشت گردی کے حامی علیحدگی پسندوں کی سینکڑوں جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں اور ایسے عناصر اب بھی مرکزی علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کو آکسیجن دے رہے ہیں۔

سنگھ نے وارننگ دی ہے کہ دہشت گردوں کے حامیوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ کشتواڑ کے دورے کے دوران سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ جموں کشمیر کے 14 اضلاع میںجماعت اسلامی کے ممبران پر حال میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی چھاپے ماری ہوئی ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جماعت ، حریت اور دیگر علیحدگی پسند عناصر بہت سرگرم ہو رہے ہیں۔ حقیقت میں وہ ایک طویل عرصے تک دہشت گردی کی مشینری چلانے کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔ وہ اب بھی کچھ سرگرمیوں میں شامل ہیں ، جس سے دہشت گرد تنظیموں کو آکسیجن فراہم ہو سکے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کی حمایت کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز ایسے تمام عناصر پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور این آئی اے نے پولیس کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں کئی مقامات پر بڑی تعداد میں چھاپے ماری کی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے این آئی اے کے چھاپے ماری کو مرکز کی جانب سے اپنے ہی پالے میں کیا گیا گول قرار دیا تھا۔ اس سلسلے میں سوالات پوچھے جانے پر سنگھ نے کہا کہ کچھ لوگوں کے دئیے گئے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم واقعی لوگوں کی مدد کرنے اور بہتر سیکورٹی ماحول بنانے کے لیے موجود ہیں لیکن جو لوگ دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں انہیں نہیں بخشا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے ارکان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے سوال پر ، ڈی جی پی نے کہا کہ یہ پہلے ہی ہو چکا ہے کیونکہ جماعت اسلامی پر پابندی کے بعد بڑی تعداد میں جائیدادیں ضبط کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *