Suppressing the Taliban is the top priority of the forces: says SPO Commanderتصویر سوشل میڈیا

کابل: اسپیشل آپریشن کور (ایس پی او) کے کمانڈر میجر جنرل ہبت اللہ علی زئی نے کہا ہے کہ طالبان کی پسپائی سلامتی دستوں کی اولیں ترجیح ہے اوربڑے شہروں ، شاہراہوں اور سرحدی قصبوںکے دفاع کے لیے مضبوط صف بندی کر لی گئی ہے۔

علی زئی نے مزید کہا کہ طالبان کے حالیہ حملوں میں پاکستانی طالبان خاص طور پر پنجابیوں کی خاصی تعداد تھی اور یہ کہ افغان فوج کی کارروائی میں سیکڑوں طالبان مارے گئے ہیں۔ انہوں نے ان اضلاع کی جن پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے، بازیابی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کے ذریعہ درجنوں اضلاع سے انخلا کے پس پشت سیاسی، علاقائی اور سماجی عوامل کارفرما تھے۔

میجر جنرل نے مزید کہا کہ طالبان بڑے شہروں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں لیکن افغان فوجیں ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد دشمن کا زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ ہمارا مقصد بڑے شہروں ، شاہراہوں اور کلیدی سرحدی قصبوں کا جو ہمارے اہم شہروں اور ملک کے لیے بہت اہم ہیں دفاع کرنا ہے۔

علی زئی نے ،جو غزنی اور لغمان میں کارروائی کرکے ہفتہ کو واپس آئے ہیں کہا کہ طالبان میں غیر ملکی طالبان اور القاعدہ کے انتہا پسند شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان دنوں میں زیادہ تر پاکستانی طالبان سرگرم نظر آرہے ہیں ۔افغان طالبان کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *