Supreme Court Accepts Lalit Modi's "Unconditional Apology", Closes Caseتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی (اے یو ایس ) سپریم کورٹ نے للت مودی کے ہتک عدالت کا کیس بند کردیا عدالت کی دو روکنی بینچ نے للت مودی جو برطانیہ میں جولائی وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں کے حلف نامے کو مان لیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کی عزت کرتے ہیں اور آئندہ کبھی بھی اس ادارے کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال نہیں کریں گے ۔

عدالت نے کہا کہ وہ للت مودی کی اس معافی کو منظور کررہے ہیں اور کہا کہ اس نے کبھی مستقبل میں عدلیہ کی شبہ کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خطرناک نتائج ہونگے ۔

عدالت نے کہا کہ وہ معاف کرنے کی پالیسی کو اپناتے ہیں لیکن ساتھ ہی ہم یہ باور کرنا چاہتے ہیں کہ عدلیہ کے بارے میں نازیب الفاظ کا ادتعمال نہ کریں اس سے پہلے 13اپریل کو عدالت نے للت مودی کو ہدایت دی کہ وہ اپنے بیان پر معافی مانگیں للت مودی قانون سے بالا تر نہیںہے اور ہر ایک کو قانون کی پاس داری کرنی چاہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *