اسلام آباد (اے یو ایس) عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ منظوری کی ا?ئینی مدت گزرنے پر از خود منظور ہوکر قانون کی شکل اختیار کرگیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق مجلس شوریٰ (پارلیمان) کا سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 دستور پاکستان کی دفعہ 75 کی شق 2 کے تحت صدر سے منظور شدہ سمجھا جائے گا۔
خیال رہے کہ ا?ئین کی دفعہ 75(2) میں کہا گیا ہے ’اگر صدر نے کوئی بل پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا ہو تو اس پر پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غور کرے گی اور اگر اسے مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں کے موجود ارکان کی اکثریت رائے دہی اور رائے شماری سے ترمیم کے ساتھ یا بلا ترمیم دوبارہ منظور کرلیں تو اسے دستور کی اغراض کے لیے دونوں ایوانوں سے منظور شدہ تصور کیا جائے گا اور اسے صدر کو پیش کیا جائے گا اور صدر اس کی منظوری 10 دن میں دیں گے، اس میں ناکامی پر مذکورہ منظوری دی گئی تصور ہوگی‘۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے بیان کے مطابق اس قانون پر صدر کی منظوری کا اطلاق 21 اپریل سے ہو گا۔یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ سپریم کورٹ ایک پیشگی اقدام کرتے ہوئے یہ قرار دے چکی ہے کہ ’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023‘ کی صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد یا دوسری صورت میں اس کے ایکٹ بننے کی صورت میں یہ مو¿ثر نہیں ہوگا، نہ ہی کسی بھی طرح سے اس پر عمل کیا جائے گا۔اس بل کی منظوری وفاقی کابینہ نے 28 مارچ کو دی تھی جس کے بعد 29 مارچ کو قومی اسمبلی اور 30 مارچ کو سینیٹ سے اس کو منظور کیا گیا تھا اور حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 