نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آسارام کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے باباآسارام کو بغرض علاج کے رشی کیش میں آیورویدک انسٹی ٹیوٹ بھیجنے کی درخواست پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
آسارام کو رشی کیش کے آیورویدک اسپتال میں داخل کروانے کی درخواست پر سپریم کورٹ نے راجستھان حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اس سے قبل راجستھان ہائی کورٹ نے جنسی زیادتی کے کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے آسارام کی عبوری ضمانت کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا۔ آسارام نے صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت طلب کی تھی۔
