Supreme leader Hibatullah Akhundzada in Kandahar: Talibanتصویر سوشل میڈیا

کابل: (اے یوایس) طالبان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ افغانستان میں موجود ہیں۔ طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ملا ہیبت اللہ زندہ ہیں اور قندھار صوبہ میں کسی شہر میں اقامت پذیر ہیں۔

ملا ہیبت اللہ نے کبھی خود کو عوام کے سامنے پیش نہیں کیا اور ان کا ٹھکانہ بھی زیادہ تر نامعلوم ہی رہا تاہم اب ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ افغانستان میں ہی موجود ہیں۔اس سے قبل ترجمان طالبان کے دفتر نے کہا تھا کہ طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ بہت جلد منظرعام پر آئیں گے۔واضح رہے کہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کو 2016 میں طالبان کا امیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ ان کی اب تک محض ایک تصویر ہی منظرِ عام پر آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *