Supreme leader Seyyed Ali Khamenei takes first dose of Covid vaccine made in Iranتصویر سوشل میڈیا

تہران : ایران نے کوویڈ برکت ٹیکہ تیار کر کے ایسا چھٹا ملک ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا جس نے گھریلو ماہرین ادویات کی جی توڑ کوششوں کے بعد کورونا وائرس ٹیکہ تیار کیا ہے۔یہ ٹیکہ تیار ہوتے ہی ملک کے رہبر اعلیٰ و روحانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوا لیا۔ کورونا وائرس کا انجیکشن لگواانے کے بعد رہبر اعلیٰ نے یہ کورونا وائرس ٹیکہ تیار کرنے کے لیے دن رات ایک کر دینے پر وزیر صحت ،وزارت صحت کے عہدیداران اور طبی عملہ سے اظہار تشکر کیا اور ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں میں ان کی غیر ملکی ویکسین سے ٹیکہ لگانے پر زور دیا گیا تھا؛ لیکن وہ غیرملکی ویکسین کے استعمال میں دلچسبی نہیں رکھتے تھے؛ کیونکہ جب ملک میں علاج ہے تو کیوں اس کا استعمال نہ کریں؟انہوں نے کہا کہ انہوں نے اندرون ملک ٹیکہ تیار کیے جانے کا انتظار کیا اور پھر ٹیکہ لگنے کی اپنی باری کا بھی انتظار کیا۔ رہبر اعلیٰ نے مزید کہا کہ البتہ جب ضرورت ہو تو، ایرانی ویکسینوں کیساتھ غیر ملکی ویکسین کا استعمال بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمیں ایرانی ویکسین کا احترام کرنا ہوگا اور تمام نوجوان سائنسدانوں کا شکریہ ادا کرنا ہوگا جو اس ویکسین کی تیاری میں انتھک کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ویکسین کے استعمال کے علاوہ میں نے اس بات پر زور دیا کہ مجھے باری کے مطابق ہی ٹیکہ لگے ہو اور اور اب اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی اکثر ویکسینیشن ہوگئی ہے۔انہوں نے سائنسی دستاویزات کو رجسٹر کرنے اور ویکسین سے متعلق مضامین شائع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینوں کی مضبوط، تیز اور بروقت تیاری کے علاوہ، آپ کے عظیم کام سے دنیا کو آگاہی دینے کیلئے مضامین تیار اور شائع کریں۔

واضح رہے کہ کوو برکت ویکسین نوجوان ایرانی محققین کے ذریعے تیار کی گئی جو ملکی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہیں؛ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان ، چین، برطانیہ، امریکہ اور روس کے بعد، دنیا کا چھٹا ملک اور مغربی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس میں کورونا ویکسین کی تیاری کی صلاحیت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *