Sushant Singh Rajput Case: Muzaffarpur Court Orders Salman Khan, Karan Johar And 7 Others to Appearتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں ایک بار پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور فلمساز کرن جوہر کے لیے مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ریاست بہار کے مظفر پور ضلع کورٹ نے آج ایک انتہائی اہم حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 فلمی ہستیوں کو خود عدالت میں حاضر ہونا ہوگا یا پھر وہ اپنے وکیل کو بھیجیں۔ جن 8 فلمی ہستیوں کو پیشی سے متعلق یہ حکم دیا گیا ہے ان میں اداکار سلمان خان اور معروف فلمساز کرن جوہر ، آدتیہ چوپڑا، ساجد ناڈیاڈوالا، سنجے لیلا بھنسالی، ایکتا کپور، بھوشن کمار اور دنیش وجین شامل ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سبھی 8 فلمی ہستیوں کو عدالت میں پیشی کے لیے 7 اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں عدالت کا نوٹس سبھی فلمی ہستیوں کو بھیجا جا چکا ہے۔ ان فلمی ہستیوں کے خلاف وکیل سدھیر اوجھا نے عرضی داخل کر سوشانت کی موت کے لیے انھیں ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

واضح رہے کہ اس درمیان سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے دوران ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) لگاتار چھاپے مارنے کی کارروائی کر رہا ہے۔ جمعہ کے روز این سی بی کی ٹیم نے اس سلسلے میں ایک بڑے منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *