انقرہ :(اے یو ایس ) ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار کا کہنا ہے کہ اناج معاہدے کی معطلی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، آج اس سلسلے میں روسی ہم منصب سے بات ہوگی۔ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ معاہدہ معطل کرنے سے کسی فریق کو فائدہ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ روس گذشتہ ہفتے یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے سے دستبردار ہوا ہے۔
اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ اس سال 22 جولائی کو ہوا تھا، یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ کی مدت وسط نومبر میں ختم ہونا تھی۔اس معاہدے سے جنگ کے باعث یوکرینی بندرگاہوں پر پڑے اناج کی نقل و حمل ممکن ہو سکیتھی۔ترکی کے وزیر دفاع حلوسی اکار نے بھی ایک بیان میں کہا کہ وہ اس ضمن میں اپنے روسی ہم منصب سرگی شوئیگو سے ٹیلی فونی رابطہ کریں گے ۔
