نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر کو ان کی بیباکی کے لئے جانا جاتا ہے۔ چاہے وہ خواتین کے حقوق کی بات ہو یا ملک کے عصری و سیاسی موضوعات کی ، وہ ہر جگہ اپنی باتیں بڑی صاف گوئی کے ساتھ رکھتی ہیں۔ لیکن ایک ایسا معاملہ تھا جس پر وہ آکر اٹک گئیں۔

سورا بھاسکر نے گذشتہ ایک سال سے اپنے اور ہمانشو شرما کے بریک اپ کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔

حال ہی میں انہوں نے ویب پورٹل پنک وِلا سے گفتگو کے دوران اس راز پر سے پردہ اٹھایا۔ سورا بھاسکر نے کہا کہ اب ہمانشو اور ان کی راہیں الگ الگ ہیں۔ دراصل ، ان دونوں کے الگ ہونے کی بھی بنیادی وجہ تھی۔ کیونکہ دونوں دو مختلف سمتوں میں جانا چاہتے تھے۔

سورا کا کہنا ہے کہ زندگی میں کئی بار ایسے موڑ آتے ہیں جب ساتھی کسی اور طرف جانا چاہتا ہے اور آپ کسی اور طرف جانا چاہتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں اگر کوئی سمجھوتہ کرکے اپنا راستہ چھوڑ دیتا ہے تو پھر رشتہ برقرار رہتا ہے۔ لیکن جب دونوں ہی اپنے راستے نہیں بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہوں تو پھر رشتہ باقی نہیں رہتا ہے۔

سورا کے مطابق، ان کے اور ہمانشو کے رشتے میں کسی نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا۔ بلکہ ان کے بریک اپ کی اصل وجہ یہی تھی کہ ان دونوں کا سفر یہیں تک تھا۔اب وہ دونوں ہی اپنے۔ اپنے راستے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ تاہم ، سورا نے اعتراف کیا کہ کسی بھی رشتے سے باہر آنا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے۔

حالانکہ، جب وہ اس دور سے گزر رہی تھیں تو آس پاس کے سبھی لوگوں نے ان کی مکمل حمایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *