Sweden has fulfilled obligations for membershipتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: ناٹوکے سربراہ جینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ سویڈن نے ناٹو میں شمولیت کے لیے درکار تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے سویڈن کے دعوے کی مخالفت ترک کر دے، اور کہا کہ سویڈن نے تمام شرائط پوری کرتے ہوئے ترکی کے سکیورٹی خدشات کو دور کر دیا ہے۔مسٹر اسٹالٹن برگ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ سویڈن نے ترکی کے خدشات دور کرنے کے لیے اہم ٹھوس اقدامات کر کے اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں۔اب یہ ترکی پر منحصر ہے کہ وہ کیا اقدام کرتا ہے۔

اسٹالٹن برگ نے یہ بات دوبارہ صدر منتخب ہونے والے اردوغان کی ترک دارالحکومت انقرہ میں منعقد تقریب حلف برداری کے بعد ، جس میں درجنوں عالمی رہنماو¿ں نے شرکت کی، میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ناٹو کے رکن ترکی نے سویڈن کو فوجی اتحاد میں شامل کرنے پر اپنی ٹانگ اڑا دی ہے۔ ترکی اور ہنگری صرف دو ایسے رکن ممالک ہیں جنہوں نے ابھی تک سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کی ہے۔ فن لینڈ نے اپریل میں باضابطہ طور پر اس اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی۔ مسٹر اردوغان نے سویڈن پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشت گردوں ،خاص طور پر کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے ، جسے ترکی اور اس کے مغربی اتحادیوں نے بلیک لسٹ کر رکھا ہے، ارکان کو پناہ دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *