Symbolic 'eight-billionth baby' born in Philippinesتصویر سوشل میڈیا

جنیوا:(اے یوایس) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ چکی ہے جو کہ 11 برس قبل 7 ارب تھی، منیلا میں پیدا ہونے والی بچی کو علامتی طور پر 8 ارب واں بچہ قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فلپائن کو دنیا کی آبادی کا 8ارب واں بچہ پیدا کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 20 ویں صدی کے وسط میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم آبادی بڑھنے کی رفتار کم ہو رہی ہے اور دنیا کی ا?بادی 9 ارب تک پہنچنے میں 15 سال لگیں گے جبکہ اقوام متحدہ کو 2080 سے پہلے آبادی 10 ارب ہونے کا امکان نہیں ہے۔

لیکن 15 نومبر کو دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی، اقوام متحدہ نے پانچویں، چھٹے اور ساتویں ارب آبادی کی تکمیل کرنے والے بچوں کی نمائندگی کے لیے چند بچوں کو منتخب کیا تھا، ان کی کہانیاں آبادی میں اضافے کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟منیلا کے ضلع ٹونڈو میں بچی کی پیدائش پر فلپائنی میڈیا نے اسے علامتی طور پر 8 ارب واں بچہ قرار دیا۔قبل ازیںاقوام متحدہ نے اعلان کیا تھا کہ منگل کے روز دنیا کی آبادی 8 ارب ہوجائے گی جبکہ 2030ءمیں آبادی کا تخمینہ ساڑھے 8 ارب لگایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2050ءمیں 9.7 ارب جبکہ صدی کے اختتام پر دنیا کی آبادی 10.4 ارب ہوسکتی ہے۔آبادی کے حوالے سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی آبادی 1950 کے بعد سب سے سست رفتار سے بڑھ رہی ہے۔اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق ہندوستان 2023 کے دوران دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *