تہران🙁 اے یوایس) ایران کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ چار سال قبل شمالی شام کے علاقے حلب میبں شام میں خان طومان معرکے میں ہلاک ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے سات اہلکاروں کی میتں تہران کے حوالے کی گئی ہیں۔
خبر رساں دارے ’تسنیم‘کے مطابق شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ان چاروں فوجیوں کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کی گئی ہیں۔ یہ اہلکار مئی 2016ئ کو خان طومان کے مقام پر شامی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے تھے۔
مقتولین کا ڈین این اے ٹسٹ کرایا گیا جس کے بعد ان کی شناخت رضا حاجی زادہ، محمد بلباسی، حسن رجائی فر، زکریا شیری، مجید سلیمانیان اور مہدی نظری کے طور پر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 2016کو حلب کے نواحی علاقے خان طومان میں ہونے والی لڑائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 80 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ اس لڑائی میں مارے جانے والے ایرانی فوجیوں میں 17 سینیر افسران شامل ہیں جب کہ 21 افسر زخمی ہوئے تھے۔ لبنانی حزب اللہ ملیشیا اور افغان جنگجوﺅں پر مشتمل فاطمیون ملیشیا کے جنگجوﺅں کی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔