تل ابیب:(اے یو ایس ) شام نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک اور فضائی حملہ کیا ہے۔ اس نے یہ فضائی حملہ اس بار شامی دارالخلافہ دمشق کے قریب کیا جس میں 3فوجی ہلاک اور 7دیگر زخمی ہو گئے۔ کے دوران شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اسرائیلی جنگی جہازوں کے ان حملوں میں ،جو جمعہ کو صبح سویرے دمشق کے قریب واقع سیدہ زینب کے مضافات کو ہدف بنا کر کیے گئے، 3فوجیوں کی ہلاکت اور سا ت کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ کافی مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔
یہ اطلاع سرحدی علاقوں میں جنگ کو مانیٹر کرنے والے ایک ادارے نے دی ۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے دمشق اور اس کے سرحدی علاقے میں سنے گئے۔شام میں قائم اس آبزرویٹری کے مطابق شام نے بھی اسرائیلی حملے کا توڑ کرنے کے لیے اپنی فضائیہ کو متحرک کر دیا۔ شامی حکومت کے حامی میڈیا کا کہنا کہ دشمن کے حملے کو روکا گیا۔
واضح رہے 2011 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک اسرائیلی فضائیہ اپنے ہمسائے شام پر سینکڑوں حملے کر چکی ہے۔ اس کہنا ہے کہ اس کے اہداف میں شامی فوجی ٹھکانے اور حزب اللہ کے جنگجووں کو نشانہ بناتی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کواپنی دہلیز پر آنے سے روکنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ پچھلے ماہ اسرائیلی فضائیہ نے اس طرح کے ایک حملے میں دمشق کے ائرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد کئی ہفتے تک دمشق ائیر پورٹ کا رن وے قابل استعمال نہیں رہا تھا۔