T20 World Cup: India to take on Pakistan in their first match تصویر سوشل میڈیا

دوبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے جمعہ کو اس ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کیا جس کا فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ہندوستان کو گزشتہ سال دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پہلی شکست تھی۔

ہندوستان 27 اکتوبر کو سڈنی میں کوالیفائر (گروپ اے کا رنر اپ) سپر 12 کے گروپ دو کا اپنا دوسرا میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد اس کا مقابلہ 30 اکتوبر کو پرتھ میں جنوبی افریقہ اور 2 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں بنگلہ دیش سے ہوگا۔ہندوستانی ٹیم سپر 12 کا اپنا آخری میچ 6 نومبر کو ایم سی جی میں گروپ بی کی فاتح ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ سپر 12 کا آغاز 22 اکتوبر کو دفاعی چمپئن اور میزبان آسٹریلیا اور گزشتہ بار کی رنر اپ نیوزی لینڈ ، جسے اس نے نومبر میں دوبئی میں ہرایا تھا،کے درمیان میچ سے ہوگا۔ یہ میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔اس کے گروپ میں دیگر ٹیمیں انگلستان، افغانستان اور گروپ اے اور گروپ بی کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *