Taapsee to ‘break all ties’ with friend Anurag Kashyap if he is found guilty of sexual harassmentتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندی سنیما کے مشہور و معروف فلمساز انوراگ کشیپ پر اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام کرنے کے بعد سے ہی کئی سارے بالی ووڈ ستارے انوراگ کی حمایت میں آگئے ہیں ۔ نامور اداکارہ تاپسی پنو بھی ان سبھی ستاروں میں شامل ہیں جو انوراگ کشپ کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ انوراگ خواتین کی کافی عزت کرتے ہیں اور اگر پھر بھی وہ جنسی استحصال کے
قصور وار پائے جاتے ہیں تو وہ ان سے سبھی تعلقات ختم کر لیں گی۔

تاپسی نے ممبئی ممر سے گفتگو میں کہا کہ ’ انوراگ کشیپ نے کبھی کسی شخص کے بارے میں برا نہیں بولا، بھلے ہی وہ شخص انوراگ کو پسند نہیں کرتا ہو۔ تاپسی نے مزید کہا کہ انوراگ کے سیٹس پر تمام خواتین بالکل مردوں کی طر ح کی برابری سے کام کرتی ہیں جو بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

اداکارہ آگے کہا کہ اگر کسی شخص کا استحصال کیا گیا ہے تو معاملے کی جانچ شروع ہونے دیجئے ، سچ سامنے آ جائے گا۔ مزید آگے بات کرتے ہوئے تاپسی نے کہا کہ ’ اگر انوراگ کشیپ قصوار پائے جاتے ہیں تو وہ پہلی ہوں گی جو ان سے سارے تعلقات ختم کر لیں گی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ می ٹو تحریک کو اس طرح بھٹکانا خواتین کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔اس سے قبل تاپسی نے انوراگ کا سپورٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا تھا ’ آپ کے لئے میرے دوست ، میںجانتی ہوں سب سے بڑے فمینیسٹ ہو، تمہارے ایک اور نئے آرٹ پیس کے ساتھ سیٹ پر دوبارہ جلد ہی ملاقات ہوگی، جس میں دکھایا جاتا ہے کہ تمہاری بنائی دنیا کی خواتین کتنی طاقت وراور معنی خیز ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ پائل گھوش نے سوشل میڈیا الزام عائد کیا تھا کہ انوراگ کشیپ نے سال 2015میں اپنے گھر پر ان کے ساتھ زور زبردستی کرنے کی کوشش کی تھی ، ساتھ ہی پائل نے ممبئی میں ورسوا پولیس اسٹیشن میں انوراگ کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے ۔حالانکہ انوراگ کشیپ نے خود پر لگے سبھی الزاموں کو بے بنیاد قراد دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *