Tablighi Jamaat Case: Delhi Court Asks Police to Release Passports of 35 Acquitted Foreignersتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: نظام الدین مرکز معاملے میں دہلی کی ساکیت عدالت نے تبلیغی جماعت کے 35 جماعتیوں کے پاسپورٹ جاری کرنے کاحکم دیا ہے۔کورونا وائرس گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کے الزام میں ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا تھا۔

چیف میٹروپالیٹن مجسٹریٹ ارون کمار گرگ نے کہا کہ تمام غیر ملکیوں کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے اور پولس نے بھی بری کرنے کے حکم کے خلاف یا اس پر نظر ثانی کی اپیل نہیں کی ہے۔ لہٰذا عدالت ان غیر ملکیوں کے پاسپورٹ جاری کرنے پر تحقیقاتی افسر کی جانب سے کسی قسم کا اعتراض نہ کرنے کا اظہار کرنے کے بعد ان کے پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیتی ہے۔

علاوہ ازیں ان غیر ملکیون کی پیروی کرنے والے ایڈوکیٹ اشیما منڈلا نے عدالت کو مطلع کیا کہ ان غیر ملکیوں کے خلاف لک آو¿ٹ سرکلر فروری میں واپس لے لیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان سبھی تبلیغی جماعت کے ارکان کو پہلے ہی سپریم کورٹ سے بری کیا جا چکا ہے۔لیکن پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بنائے گئے رہنما اصولوں کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کے الزام میں نظام الدین مرکز سے ان تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی تھی۔ لیکن سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے کہ استغاثہ 12مارچ تا یکم اپریل مرکز کی حدود میں ان جماعتیوں کی موجودگی ثابت نہیں کر سکا انہیں بری کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *