تائپی: تائیوان نے اپنی حدود میں چین کی دراندازی کاکرارا جواب دینا شروع کردیا ہے۔ تائیوان کی فضائیہ کے طیاروں نے تائیوان کی سرحد میں پھر سے داخل ہونے والے چینی لڑاکا طیارے کا پیچھا کرکے اس کو واپس بھاگنے پر مجبور دیا اور اپنا میزائل سسٹم کو بھی الرٹ کردیا۔
اس بار چین کے ایک درجن لڑاکا طیاروں نے جنگی مشق کرتے ہوئے تائیوان کی سرحد میں گھسنے کی کوشش کی۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ، چین اس طرح کی اشتعال انگیز سرگرمیاں تسلسل سے انجام دے رہا ہے ۔ ہفتے کے روز بھی اس کے 11 لڑاکا طیارے اپنے جزیرے کے قریب پہنچے۔ ان میں سے آٹھ جیٹ لڑاکا طیارے اور دو H-6 بمبار طیارہ ا ور ایک آبدوز شکن طیارہ شامل ہے۔
چینی بحریہ بھی اس مشق میں سرگرم عمل تھی۔ تائیوان کی بحریہ نے چینی طیاروں کو یہ علاقہ چھوڑنے کی وارننگ دیتے ہوئے اپنا میزائل سسٹم کو چالو کر دیا ہے۔ چین نے ابھی تک اپنی سرگرمیوں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
چین پہلے ہی الزام لگا چکا ہے کہ یہ سب تائیوان اور امریکہ کی ملی بھگت سے ہورہا ہے۔ وہ یہاں اپنا حق جتاتا رہا ہے اور اس نے علاقے پر زبردستی قبضہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ امریکہ نے چین کو تائیوان میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
