تائپی: تائیوان لازمی فوجی خدمات میں ایک سال کی توسیع کرے گا۔ تائیوان کے صدر تسائی انگ وین نے کہا کہ ملک کے شہریوں کے لیے لازمی فوجی خدمات کی مدت کو 2024 سے چار ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قابل غور ہے کہ 1949 میں خانہ جنگی کے بعد چین سے الگ ہوئے تائیوان پر چین اب بھی دعویٰ کرتا ہے۔ اس خود مختار علاقے میں چین کی طرف سے تجاوزات کا دہائیوں پرانا خطرہ 2016 میں چین کی جانب سے جزیرے کے ملک کے ساتھ بات چیت معطل کرنے کے بعد مزیدبڑھ گیا ہے۔
تائیوان میں لازمی فوجی سروس کا یہ نیا اصول 2005 کے بعد پیدا ہونے والے مردوں پر لاگو ہوگا اور یہ یکم جنوری 2024 سے شروع ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ 2005 سے پہلے پیدا ہونے والوں کے لیے چار ماہ کی فوجی سروس لازمی ہوگی۔ صدر تسائی نے کہا کہ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا۔ یہ تائیوان کی حکومت اور عوام اور عالمی برادری کے لیے درست ہے، لیکن امن آسمان سے نہیں ٹپکتا، اور تاناشاہی کے پھیلاو¿ کے سامنے تائیوان اس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہوگا۔