Taiwan holds military drill after China repeats threatsتصویر سوشل میڈیا

تائپی: جزیرہ تائیوان کے اطراف چین کی اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کے اختتام اور خودمختار جمہویت کو اپنے کنڑول میں لینے کی دھمکیوں کے بعد تائیوان کی فوج نے جمعرات کے روز ایک اور آتشیں اسلحے کے ساتھ فوجی مشقیں کیں۔ چین نے گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر برہمی کا اظہار کیا تھا ۔

واضح ہو کہ نینسی پیلوسی کئی دہائیوں میں دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ ترین منتخب امریکی عہدیدار ہیں چین نے پیلوسی کے دورہ تائیوان پر فی الوقت اپنا غصہ جزیرے کے گرد فضائی اور سمندری مشقوں کے دنوں کا انعقاد کر کے نکالا ۔پیلوسی کے دورے اور اس پر چینی ردعمل میں اس کی فوجی مشقوں نے برسوں سے جاری چین تائیوان کشیدگی کو بلند ترین سطح تک پہنچا دیا۔

تائیوان نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ پیلوسی کے دورے کو مشقیں شروع کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے جس سے اسے حملے کی مشق کرنے کا موقع ملے گا۔تائیوان کی آٹھویں آرمی کور کے ترجمان لوو ووئی جیے نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کی فورسز نے جمعرات کی صبح دفاعی مشق کے ایک حصے کے طور پر ہووٹزر فائر کیے اور اہداف کو نشانہ بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *