Taiwan says trade office with Guyana now off, blaming Chinaتصویر سوشل میڈیا

تائپی: چینی دھمکیوں کے بعد تائیوان نے گیانا میں تجارتی دفتر قائم کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔تائیوان نے جس کے اس فیصلے کو 24 گھنٹے قبل تک سفارتی فتح کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، کہا کہ تجارتی دفتر بند کرنے کا فیصلہ چین کی مداخلت کا شاخسانہ ہے ۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے جنوبی امریکی ملک گیانا کی حکومت پر دباؤ ڈالا ، جس کی وجہ سے کافی کوششوں کے باوجود معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ، ہماری حکومت اس پر گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

چین کی چودھراہٹ اور تائیوان کو تنہا کرنے اور اس کے بین الاقوامی دائرہ کار کو محدود کرنے کی کوششیں واضح طور پر اس کی غلیظ اور گھناو¿نی فطرت اور دو ممالک کے لوگوں کو پھر ایک دوسرے سے جدا کرنے کی غمازی کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *