بیجنگ: چین اور تائیوان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان گذشتہ دنوں 8 فوجی طیارے اور 11 بحری جہازوں کو تائیوان کی سرحد پر دیکھا گیا۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) کے آٹھ طیاروں میں سے چار نے ملک کے ایئر ڈیفنس آئیڈنٹیفکیشن زون کے شمال مشرقی علاقے میں تائیوان آبنائے میڈین لائن کو عبور کیا۔ وزارت کے مطابق ان طیاروں میں دو سخوئی ایس یو30- اور دو چینگدو جے10-J جیٹ فائٹر شامل تھے۔ تائیوان نیوز کے مطابق، ایک شانکسی وائی8- آبدوز شکن جنگی طیارے بھی تائیوان کے ایئر ڈیفنس آئیڈنٹیفکیشن زون کے جنوب مغربی علاقہ میں دیکھے گئے۔یہ واقعہ تائیوان کو امریکی ا سٹرنگر میزائل کی فراہمی کے فوراً بعد پیش آیا ہے۔
چینی طیارہ بردار بحری جہاز اپنے پورے جنگی گروپ کے ساتھ آبنائے تائیوان کے راستے بحیرہ جنوبی چین کی طرف روانہ ہوا۔ اس دوران چینی جنگی جہازوں نے تائیوان کے سمندری علاقہ میں بھی چکر لگایا۔ ماہرین نے اسے تائیوان کے لیے وارننگ قرار دیا ہے۔ چین شروع سے ہی تائیوان پر دعویٰ کرتا ہے اور اسے زبردستی اپنے میں شامل کرنے کی دھمکی بھی دیتا ہے۔ گذشتہ ایک سال سے تائیوان کے قریبی علاقہ میں چینی بحریہ اور فضائیہ کی جارحانہ سرگرمیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ کو کئی جنگی جہازوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ یہ جنگی جہاز آبنائے تائیوان کے مغربی جانب شمال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 