Taliban attacks are war crimes: says Abdullah Abdullahتصویر سوشل میڈیا

دوحہ: (اے یوایس)افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان مصالحتی کونسل (ایچ سی این آر) کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ٹرائیکا اجلاس کے حوالے سے افغان وزارتِ خارجہ کا بیان سامنے آگیا۔بیان کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے فوری جنگ بندی اور سیاسی معاہدے کے لیے بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

افغان وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ میں افغان وفد نے وسیع تر ٹرائیکا اجلاس میں افغان عوام اور حکومت کے مطالبات پیش کیے۔افغان وفد کے سربراہ نے ٹرائیکا رکن ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرائیکا رکن ممالک اور عالمی برادری سے طالبان کے حملے روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔افغان وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر حملوں سے انسانی المیہ جنم لے گا اور جنگ پھیلے گی۔

بیان میں افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملوں سے علاقے میں پر تشدد انتہا پسندی بڑھنے کا خطرہ ہے، طالبان کے حملے علاقے کی اجتماعی سلامتی کے لیے سنگین اور ناقابلِ تلافی خطرہ ہیں۔افغان وزارتِ خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ طالبان کے تشدد اور جرائم کو روکنا ناصرف افغانستان بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔کابل سے جاری کیے گئے بیان میں افغان وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کے تشدد اور جرائم کو روکنا خصوصی طور پر علاقائی ممالک کے مفاد میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *