کابل: امریکی حکومت کی سرکاری نشریاتی سروس وائس آف امریکہ وی او اے نے بدھ کو کہا کہ طالبان حکام نے جمعرات سے افغانستان میں اس کے اور ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی ایف ایم ریڈیو نشریات کو بند کر دیا ہے۔ وی او اے نے کہا کہ طالبان حکام نے کوئی خاص وجہ بتائے بغیر “پروگرام کے مواد کے بارے میں موصول ہونے والی شکایات کا حوالہ دیا۔
وی او اے اور آر ایف ای کو امریکی حکومت کی طرف سے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ تاہم، وہ ادارتی آزادی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ طالبان نے اگست 2021 کو افغانستان کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ رپورٹرز ودآو¿ٹ بارڈرز کی وکالت کرنے والے گروپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان نے 40 فیصد میڈیا تنظیموں اور 60 فیصد صحافیوں کو کھو دیا ہے۔