Taliban Bear Heavy Loss in Kandahar Battleتصویر سوشل میڈیا

کابل:قومی سلامتی ڈائریکٹوریٹ (این ڈی ایس) کے اشاعت کے لیے جاری ایک بیان کے مطابق جنوبی قندھار میں افغان سلامتی دستوں کی زبردست کارروائی میں طالبان کو زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے کم و بیش 90انتہاپسند ہلاک اور30دیگر زخمی ہوگئے۔

جنوبی صوبہ کندھار میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران سلامتی دستوں کی جانب سے کی گئی کارروائی میں مارے جانے والے90 دہشت گردوں میں 7خودکش حملہ آوروں بھی شامل ہیں۔

این ڈی ایس کے مطابق تیسری اکائی کے مورٹار ٹیم کی جانب سے تالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا گیا۔ پچھلے ایک ہفتے سے کندھار صوبے میں افغان سلامتی دستوں اور طالبانی دہشت گردوں کے درمیان شدید پر تشدد جھڑپیں ہورہی ہیں۔

افغانستان کے وزارت دفاع کے مطابق افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) کی 9 دسمبر سے جاری مہم میں اب تک 150 سے زیادہ طالبانی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے ہفتے کو افغانستان میں موجود امریکی فوج کی ایک ٹکڑی یو ایس ایف او آر اے نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کی تصدیق کی تھی۔

امریکی فوج نے یہ فضائی حملہ طالبان کی طرف سے 10 دسمبر کو کندھار صوبے کے جھاری ضلع میں افغان فوج کی ایک چوکی کو نشانہ بناکر کئے گئے حملے کے بعد کیا تھا۔

بیان کے مطابق افغان سلامتی دستوں کی کارروائی سے قبل طالبان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں اے این ڈی ایس ایف کی چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس پر اے این ڈی ایس ایف کو یہ زبردست جوابی کارروائی کرنا پڑی۔اے این ڈی ایس ایف نے جن اضلاع میں کارروائی کی وہ داند، ظہیریا،افغان آباد، میواند اور شاہ ولی کوٹ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *