Taliban capture two key Afghan border town Islam Qala and Torghandi in Herat provinceتصویر سوشل میڈیا

کابل: ایران کے ساتھ تجارت کی اصل راہداریوں میں سے ایک سرحدی قصبہ اسلام قلعہ اور ترکمانستان میں داخلے کے لیے دو تجارتی راستوں میں سے ایک طور غوندی سرحدی قصبہ پر طالبان کا قبضہ ہو گیا ہے۔ مقامی حکام نے بھی ان دونوں علاقوں کے سقوط کی تصدیق کر دی۔ دونوں قصبات مغربی افغانستان میں صوبہ ہرات میں ہیں۔

ہرات کسٹم ڈپارٹمنٹ کے نگراں سربراہ نثار احمد ناصری نے بتایا کہ اسلام قلعہ پر طالبان کا قبضہ ہوجانے کے باعث اسلام قلعہ کسٹمز پر کام کاج روک دیا گیا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں افغانستان اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں طالبان جنگجوؤں کو ایرانی سرحدی دستوں کے ساتھ بات چیت کرتے دکھایا گیا ہے۔

طالبان نے اعلان کیا کہ اس نے اسلام قلعہ کسٹمز اور سرحدی قصبہ طور غندی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ صوبہ ہرات کے ذرائع سے معلوم ہوا کہ اسلام قلعہ کسٹمز کے تمام عہدیداران و عام ملازمین اور وہاں تعینات سلامتی دستوں کی ایک بڑی نفری عدلاقہ میں طالبان کے پہنچنے کے بعد سرحد پار کر گئے۔اسلام قلعہ کسٹمز افغانستان کے سب سے بڑے کسٹمز میں سے ایک ہے جس سے افغان حکومت کو سالانہ 20ملین ڈالر آمدن ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *