Taliban Close to Formation of Cabinet, Announcement of New Governmentتصویر سوشل میڈیا

کابل:(اے یو ایس ) طالبان کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ اسلامی امارات افغانستان میں عنقریب نئی حکومت کا اعلان کیے جانے والا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سینئر رہنما وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ افغانستان میں حکومت سازی حتمی مراحل میں ہے جب کہ طالبان بہت جلد اپنی کابینہ کا بھی اعلان کر دیں گے جس میں گروپ کی رہبری شوریٰ کے تمام اراکین شامل ہوں گے۔طالبان کے فیصلوں کے حوالے سے حتمی اختیار امیر کے پاس ہوتا ہے۔ البتہ وہ اپنے بیش تر فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ اس مشاورتی عمل کے لیے امیر کے ماتحت ایک شوریٰ ہے جسے ‘رہبری شوریٰ’ کا نام دیا گیا ہے جن کے اراکین کی تعداد 25 کے لگ بھگ ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے سربراہ طالبان کے گڑھ قندھار میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی اور طالبان کے بانی امیر ملا محمد عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب سمیت دیگر سینئر طالبان رہنماؤں کے ہمراہ حکومت سازی کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔طالبان رہنما شیر محمد عباس ستنکزئی نے جمعے کو ٹی وی اور ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ طالبان افغانستان کی مختلف سیاسی جماعتوں اور نسلی گروہوں کے ساتھ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک طالبان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ جامع حکومت کے لیے افغانستان کے تمام دھڑوں کو اعتماد میں لیں تاکہ اس حکومت کو دنیا تسلیم کر سکے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سراج الدین حقانی اور ملا محمد یعقوب کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ کابینہ کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دیں جس کی باقاعدہ منظوری بعدازاں طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں 26 سے زائد اراکین ہو سکتے ہیں جن میں رہبری شوریٰ کے علاوہ طالبان کے دیگر رہنما بھی شامل ہوں گے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ طالبان کے سربراہ خود ٹی وی پر آکر نئی حکومت کا اعلان کریں۔ تاہم اگر وہ سامنے آنے سے گریز کریں گے تو کوئی بھی سینئر طالبان رہنما یہ اعلان کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *