کابل:افغان حکام کے مطابق طالبان کی سیکورٹی فورسز نے کابل میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) دہشت گرد تنظیم کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔
طالبان ترجمان محمد نعیم نے سوشل میڈیا پر کہاکہ جمعہ کے روز امارت اسلامیہ کے خصوصی دستوں نے دولت اسلامیہ کے ایک گروپ کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ پہلے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، پھر کابل کے آٹھویں ضلع میں ان کے ٹھکانے کا پتہ چلا۔جس کے نتیجے میں آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور ایک کار قبضے میں لے لی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد کابل میں ایک مسجد اور ایک تعلیمی ادارے پر حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ طالبان افغانستان میں اگست 2021 میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے اور نیٹو فوجیوں کے بڑے پیمانے پر انخلا کے بعد اقتدار میں آئے۔ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغان آبادی کو گہرے معاشی، انسانی اور سلامتی کے بحران کا سامنا ہے