Taliban give money reward, pledge land to suicide bombers’ familiesتصویر سوشل میڈیا

کابل: اسلامی امارات افغانستان کے نگراں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے ان خود کش بمباروں کے لواحقین سے ، جنہوں نے گذشتہ 20سال کے دوران غیر ملکی اور افغان فوجیوں کو ہدف بنا کر خود کش حملے کیے تھے۔ ملاقات کی اور انہیں تسلی دلاسہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی نقد انعام کی شکل میں مالی مدد بھی کی۔ خود کش بمباروں کے والدین کو طالبان کے خود کش بمباروں کے حملوں کا بارہا نشانہ بننے والے کابل کے پر تعیش ہوٹل کانٹی نینٹل میں مدعو کیا گیاتھا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستائی نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ ان خود کش بمباروں کے والدین کو 10ہزار افغان افغانی (110ڈالر) نقد، کپڑے دیئے گئے اور ہر کنبہ کو ایک قطعہ اراضی دینے کا وعدہ کیا۔سعید خوستائی نے مزید کہا کہ خود کش بمباروں کی حقیقی ہیروزکہہ کر ستائش کی گئی۔

سراج الدین حقانی جن کی نقاب پوش تصویریں ہیں، گذشتہ15سال کے دوان افغانستان میں تمام خود کش حملے کرانے والے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔ وہ امریکہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں درج ہیں اور ان کے سر پر 5ملین ڈالر انعام ہے۔کابل وہ شہر ہے جہاں طالبان نے گذشتہ 20سال میں سب سے زیادہ خود کش حملے کر کے ہزاروں شہریوں بشمول غیر ملکی اور افغان فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *