کابل: طالبان نے کنوب مشرقی افغانستان میں ایک امریکی ٹھیکیدا کو اغوا کر لیا۔یہاں موصول اطلاعات کے مطابق طالبان نے اغوا کی یہ واردات بدھ کے روز خوست صوبہ میں انجام دی تھی۔

نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق خوست صوبہ سے اغوا کیے گئے امریکی سرکاری ٹھیکدار مارک فریکس کو جو امریکی بحریہ کا سابق غوطہ خور ہے،طالبان نے خوست صوبہ سے اغوا کر کے یرغمال بنا لیا۔

نیوز ویک نے مزید بتایا کہ امریکی عہدیداروں کا خیال ہے کہ اس اغوا کے پس پشت طالبان سے تعلق رکھنے والے انتہاپسندوں کے ایک گروپ حقانی نیٹ ورک کا ذہن کارفرما ہے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اغوا کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

امریکہ کی کوئی سراغرساںایجنسیاں بشمول وزارت خارجہ و دفاع، اور ایف بی آئی فریکس کو بازیاب کرانے کی کوششوں میںلگی ہوئی ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کی سلامتی اور بہبود وزارت خارجہ کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

گذشتہ سال فروری میں طالبان اور امریکہ کے درمیان 12ماہ سے جاری امن مذاکرات کے دوران اغوا کی یہ پہلی واردات ہے۔ امریکی یونیورسٹی آف افغانستان کے دو پروفیسروں کی رہائی کے عوض حکومت افغانستان کے ذریعہ گرفتار کیے گئے انس حقانی اور طالبان کے دو سینیر اراکین کورہا کیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *