Taliban killed brother of former Afghan Vice President Amrullah Salehتصویر سوشل میڈیا

کابل:(اے یو ایس)افغانستان کے سابق نائب صدرامر اللہ صالح کے بڑے بھائی روح اللہ عزیزی کوطالبان نے ہلاک کردیا اور ان کی لاش کو ابھی اہل خانہ کے حوالے نہیں کیاگیا۔طالبان جنگجوﺅں نے شمالی اتحادکے جنگجوﺅں کے ساتھ تصادم میں تیزی آئی ہے کہاجارہا ہے کہ روح اللہ عزیزی کو اس وقت ان کو ہلاک کیاگیا جب وہ کچھ لوگو ں کے ساتھ پنجشیر وادی سے فرار ہو رہے تھے۔ ابھی تک ان کی لاش کو دفنایا نہیں گیا۔

امراللہ صالح اور احمد شاہ کے بیٹے جنہوں نے طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے کا عندیہ کرنے کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ وہ کہاں پر ہیں وہ افغانستان میںطالبان مخالفت حکومت بنانے پر غور کررہے ہیں۔اس دوران پاکستان میںافغانستان کے سفیرظہیر اکبر نے کہا کہ امر اللہ صالح پنجشیر میں ہی موجود ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پنچشیر پر پورا قبضہ کئے ہوئے ہے۔

ایک افغان صحافی کا کہنا ہے کہ طالبان نے انہیں گرفتار کیا جب وہ پنجشیر سے بھاگنے کی کوشش کررہاتھا۔جب اشرف غنی نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا اس وقت امر صالح کابل سے بھاگ کر پنجشیر اور وہاں سے طالبان کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔ انہو نے اپنے آپ کو افغانستان کا صدر کا اعلان کردیا۔ امر صالح پر کئی بار قاتلانہ حملے بھی ہوئے وہ طالبان اور پاکستان کے سخت محتاط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *