Taliban says it will build regular army, include former membersتصویر سوشل میڈیا

کابل: طالبان نگراں حکومت کے اراکین کا اعلان کرنے کے دو ہفتے بعد طالبان حکومت کے نگرں فوجی سربراہ قاری فصیح الدین نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ایک باقاعدہ مستقل اور مضبوط فوج تشکیل دینے پر کام کر رہے ہیں۔

فصیح الدین نے مزید کہا کہ فوج تشکیل دینے کے منصوبے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وطن عزیز کے دفاع اور تحفظ کے لیے ہمارے پاس ایک باقاعدہ اور مضبوط فوج ہونی چاہئے ۔ٹولو نیوز سے بات کرتے ہوئے فصیح الدین نے کہا کہ سابق حکومت کے سپاہی اور افسران کی بھی نئی فوج میں بھرتی کی جائے گی۔

تا کہ جہاں ایک جانب طالطان کے فوجی سابق فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ تجربے سے استفادہ کر سکیں وہیں دوسری جانب بیرونی اور اندرونی سلامتی کے خطرات کا مقابلہ بھی کیا جاسکے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ے کہ غیر طالبانی حکومت کے خاتمے کے بعد ایک تشویش ملک میں سلامتی کے ماحول ، دفاع اور انٹیلی جنس اہلکاروںکے انجام کے حوالے سے صورت حال غیر یقینی رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *