Taliban sends letters to Afghan leaders calling for direct talksتصویر سوشل میڈیا

کابل:(اے یو ایس)طالبان نے افغان رہنماﺅں کو علیحدہ مکتوب بھیجے ہیں۔ اپنے ارسال کردہ ان خطوط میں طالبان نے ان رہنماؤں سے براہ راست مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان مفاہمتی کونسل کا کہنا ہے طالبان قومی سطح پر اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔طالبان کی جانب سے مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کو اس ضمن یں مکتوب موصول ہوئے ہیں ۔

دفتر مفاہمتی کونسل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے طالبان کی جانب سے براہ راست بات چیت کا کہا گیا ہے ، طالبان کےخط کا مقصد قومی سطح پر اختلاف پیدا کرنا ہے۔افغانستان کا مسئلہ متعدد چینلز کے استعمال سے مزید پیچیدہ ہو جائے گا، جبکہ طالبان نے افغان رہنماﺅں کو خطوط سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *