Taliban orders Afghan girls' schools shut hours after reopening: Reportتصویر سوشل میڈیا

کابل،(اے یو ایس)بین الاقوامی دباﺅ کے پیش نظرطالبان حکومت نے لڑکیوں کے لئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔عزیز احمد ریان وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ اگلے ہفتے لڑکیوں اور لڑکوں کے تمام اسکول کھولے جائیںگے۔ لڑکیوں کے لئے علیحدہ کلاس روم بنائے گئے جہاں خواتین استانی انہیں پڑھائیںگی جبکہ طالبان حکومت اقتدار میں آئی تو انہوں نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگائی اور انہیں تعلیمی اداروں میں جانے سے روک دیا۔ یہاں تک کہ یونیورسٹی کے کلاسوں میں بھی ان کے لئے پابندیا ں عائدکردی گئیں۔

لیکن بین الاقوامی برادری برابرطالبان پر زور دیتی رہی کہ وہ خواتین کے حقوق سلب نہ کرے اور انہیں تعلیم حاصل کرنے کی پوری آزادی دے۔ترجمان نے کہا کہ چونکہ خواتین استانیوں کی کمی ہے۔اس لئے کچھ دوردراز علاقوں میں عمررسیدہ ٹیچر بھی لڑکیوں کو پڑھائیںگے۔کسی بھی اسکول کو بند نہیں رکھا جائے گا۔ جب پابندی لگ گئی تو مختلف ممالک نے طالبان حکومت کو یہ شرط رکھی کہ اگر وہ تعلیم نسواں پر پابندی لگا رکھے تو ان کے خلاف پابندیاں جاری رہیںگی۔

طالبان حکومت نے کہا کہ وہ خواتین کی عزت کررہے ہیں اور اسلامی قوانین کے تحت ان کے حقوق کی پوری پاسداری کی جارہی ہے۔ بہت سارے بیرون ممالک نے لڑکیوں کے لئے اسکول کھولنے کے لئے امداد بھی پیش کی ہے۔ جب سے یہ اعلان ہوا طلباءمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کچھ طلباءاسکول جانے کی تیاری کے لئے وردی اور کتابوں کا انتظام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ مہینوں سے زیادہ گھروں میں رہ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *