Taliban welcomes back India-trained Afghan Defence personnelتصویر سوشل میڈیا

کابل: ہندوستان سے فوجی تربیت لے کر جمعہ کو واپس آنے والے افغان فوجی کیڈٹس کا طالبان نے پرتپاک استقبال کیا۔ کابل حکومت نے جمعہ کے روز افغان فوجی کیڈٹس کے ایک بیچ کے واپس لوٹنے پر ایسا خیر مقدم کیا جیسے ریڈ کارپٹ بچھا دیا ہو۔ کابل واپس آنے والے تقریبا دو درجن افغان فوجی کیڈٹس نے 11 جون کو دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے ) میں اپنی تربیت مکمل کی تھی۔واضح ہو کہ یہ وہی فوجی کیڈٹ ہیں جو طالبان کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تیار تھے۔ بھارت کی انسانی امداد کی ستائش کرتے ہوئے افغان حکومت نے سرکاری خط جاری کر کے حکومت ہند سے اظہار تشکر کیا ۔

کابل حکومت نے ہندوستانی وزارت خارجہ کو خط لکھ کر ہندوستان میں زیر تربیت افغان کیڈٹس سے براہ راست رابطے کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد ہندوستانی سرکاری ایجنسیوں نے ایم او ڈی افغانستان اور افغان کیڈٹس کے درمیان بات چیت کی اور افغان وزیر دفاع کی جانب سے سیکورٹی اور ملازمت کی یقین دہانی کے بعد وہ واپس لوٹ گئے۔ طالبان حکومت کی طرف سے بھارت سے تربیت یافتہ افغان کیڈٹس کا پرتپاک استقبال نئی دہلی سے کابل کی بڑھتی ہوئی قربت کی عکاسی کرتا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کی زیر قیادت افغان حکومت ملک میں سلامتی برقرار رکھنے کے لیے ان کیڈٹس کی مہارتوں کو استعمال کرنے کی خواہشمند ہے۔قابل غور ہے کہ گزشتہ سال افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان نیشنل آرمی کا وجود ختم ہو گیا ہے۔ مستقبل میں افغان کیڈٹس کے لیے ایسی کسی بھی تربیت کے امکانات ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ تاہم، کابل پہنچنے پر کیڈٹس کا جس طرح کا خیر مقدم کیا گیا اس سے نئے افغان کیڈٹس کے تربیت کے لیے ہندوستان آنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *